نسل پرستانہ جملے،سرفراز نے پراینڈائل سے معافی مانگ لی

نسل پرستانہ جملے،سرفراز نے پراینڈائل سے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنچورین(بیورورپورٹ)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نسل پرستانہ جملہ کہنے پر جنوبی افریقین آل راؤنڈر اینڈائل فیلکوایو سے معافی مانگ لی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقین بلے باز اینڈائل فیلکوایو سے معافی مانگ لی، ٹیم مینجر طلعت علی بھی سرفراز احمد کے ہمراہ دکھائی دیے۔سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اینڈائل فیلکوایو نے میری بات سنی اور موقف کو تسلیم کرتے ہوئے مجھے معاف کردیا، سرفراز احمد نے جنوبی افریقین عوام سے بھی معافی مانگی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ عوام بھی میری معافی قبول کرے گی۔