قومی کھیل ہاکی کو تباہ کرنے میں فیڈریشن کاہاتھ ہے:سمیع اللہ

قومی کھیل ہاکی کو تباہ کرنے میں فیڈریشن کاہاتھ ہے:سمیع اللہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کھیل ہاکی کو تباہ کرنے میں فیڈریشن میں بیٹھے اولمپیئنز ہیں ان خیالات کا اظہار اولمپئن سمیع اللہ نے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے فیڈریشن سے منسلک اولمپئنز ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کررہے اور نہ ہی عہدہ چھوڑتے ہیں انہوں نے کہا فنڈز کم ہونے پر حکومت کو بتانا چاہئیے تھا میں کہتا ہوں کہ کسی بھی عہدہ پر کام کرنے کے لئے پرفارمنس بھی دینی چاہیئے حکومت امداد دیں مگر ان کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کریں پاکستان ہاکی کے کھلاڑیوں کو اچھا مستقبل دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں ہاکی کا کھیل ترقی کرسکے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عہدے دار جو کھیل کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کررہے ان کے خلاف حکومت کو کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی