ٹیم مینجمنٹ فخر زمان کی خامیوں پر کام کرے:محمد یوسف

ٹیم مینجمنٹ فخر زمان کی خامیوں پر کام کرے:محمد یوسف

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق قومی کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی خامیوں اور کمزوریوں پر جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل کام کرنے کی ضرورت تھی جن کی ٹیسٹ میچز میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ کے نظام کے ساتھ سلیکٹرز اور کوچز پر بھی عائد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 32 رنز بنانے والے فخر زمان کو ون ڈے سیریز میں ڈیوڈ وارنر کی طرح جارحانہ انداز سے کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے ،اس ہدایت کا مقصد انہیں عالمی کپ کے لیے تیاری کرانا ہے لیکن محمد یوسف کا خیال ہے کہ فخر زمان کو بیرون ملک کسی بھی طرز کی کرکٹ میں کھلانے سے قبل ان کی بیٹنگ میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے کیونکہ انہیں حریف باؤلرز پر چڑھ کر کھیلنے کا واحد طریقہ آتا ہے اور کچھ سٹروکس وہ متواتر کھیلتے ہیں جن کا جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا کی وکٹوں پر کھیلنا درست نہیں ہے،اب یہ فخر زمان پر منحصر ہے کہ و ہ اپنی تکنیک پر کام کرکے زیادہ بہتر بلے باز کے طور پر واپس آئیں لیکن کوچز کو بھی ان کی تکنیک ٹھیک کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی