فن اورفنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، عالیہ علی

فن اورفنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، عالیہ علی
فن اورفنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، عالیہ علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عالیہ علی نے کہا ہے کہ ہماری ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے تعلیم کے شعور سے باعزت معاشرے بنتے ہیں اور تعلیم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشت گردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے ۔عالیہ علی نے کہاکہ جہاں عزت نہ ملے وہاں نہیں جاناچاہیے ،بھارت میں ہمارے فنکاروں اور شاعروں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتاہے وہ قابل مذمت ہے ۔میری ذاتی رائے ہے کہ فنکار اورفن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر فنکار کیلئے عزت اور احترام زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔موجودہ دور میں ٹیلنٹ کی بناید پر نہیں بلکہ سفارش کی بنیاد پر فلم اور ٹی میں کام ملتا ہے ۔سفارشی لوگوں کی وجہ سے بہت سارا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے کیونکہ ان کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہیں ملرہا۔

مزید : کلچر