قاسم علی مرید کی پہلی فلم’’ٹچ بٹن’’کی فائنل کاسٹ کا اعلان

قاسم علی مرید کی پہلی فلم’’ٹچ بٹن’’کی فائنل کاسٹ کا اعلان
قاسم علی مرید کی پہلی فلم’’ٹچ بٹن’’کی فائنل کاسٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر قاسم علی مرید کی پہلی فلم’’ٹچ بٹن’’کی فائنل کاسٹ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فرحان سعید،فیروزخان،سونیا حسین اور ایمان علی شامل ہیں۔ فلم کی رائٹر فائزہ افتخار ہیں۔یہ فلم فرحان سعید،عروہ حسین اور قاسم علی مرید کی پروڈکشن کمپنی’’شوٹنگ سٹار سٹوڈیو’’سلمان اقبال فلمزاوراے آر وائی فلمز کے اشتراک سے بنارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز لاہور سے ہوگا۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ قاسم علی مرید کاشمار ملک کے بہترین کیمرا مینوں میں ہوتا ہے ۔
جن کی ڈائریکشن میں بنائی گئی پہلی ڈرامہ سیریل’’آنگن’’ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے جبکہ اب وہ پہلی بار فلم بنانے جارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -