کیرئیر میں توقع سے بڑھ کر پذیراسچئی مل رہی ہے،آشا چوہدری

کیرئیر میں توقع سے بڑھ کر پذیراسچئی مل رہی ہے،آشا چوہدری
کیرئیر میں توقع سے بڑھ کر پذیراسچئی مل رہی ہے،آشا چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ہمیں سٹیج کے ساتھ اپنی فلم انڈسڑی کیلئے بھی ملکر جل کر کام کر نا ہوگا ۔ آشا چوہدری نے کہا کہ شوبز کی مضبوطی کیلئے فلم ٹی وی ،سٹیج اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کو بھی مضبوط کر نا ضروری ہے اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ فلم انڈسڑی میں اس طر ح کام نہیں ہو رہا جس طر ح ہونا چاہیے مگر میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں اگرہم مل جل کر کام کر یں گے ۔

تو ضرور پاکستانی فلم انڈسٹر ی کے معاملات بھی بہتر ہوں گے۔آشا چوہدری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے فلم،ٹی وی اور سٹیج تینوں شعبوں میں سوچ سے زیادہ کامیابی ملی ہے۔

مزید : کلچر