’’مجاز‘‘ اور ’’لندن لو‘‘ کی افتتاحی تقریب کل پنجابی کمپلکس میں ہوگی

’’مجاز‘‘ اور ’’لندن لو‘‘ کی افتتاحی تقریب کل پنجابی کمپلکس میں ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر)ہدائتکار جاوید ورک کی دو نئی اردو فلموں ’’مجاز‘‘ اور’’لندن لو‘‘ کی افتتاحی تقریب کل پنجابی کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد کی جائیگی۔ ڈائریکٹر جاوید ورک اپنی دو نئی فلموں ’’مجاز‘‘ اور ’’لندن لو‘‘ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ فلم ’’مجاز‘‘ کے پروڈیوسر شہزاد اقبال اور’’ لندن لو‘‘ کے پروڈیوسر ملک ذوالفقارعلی ہیں۔ان فلموں کو J&S آرٹ پروڈکشن کے بینرتلے مکمل کیا جائے گا اس افتتاحی تقریب میں پروڈکشن ہاؤس کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک ایوارڈشوکا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں اداکاروں ،تکنیک کاروں اور گلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا ان افتتاحی تقریبات کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات وکلچر فیاض الحسن چوہان اور ڈاکٹر صغریٰ صدفڈی جی پلاک ہوں گی۔ اداکار بہار بیگم،نغمہ بیگم،فلمسٹار شاہد،جرار رضوی،ودیگر سمیت فلم کی کاسٹ سحرش خان،تہمینہ خان،ہنی،شہزاد اقبال،ظفر لودھی،باطن فاروقی،عالیہ بخاری،کوثر عروج،افشیں رانی،راجہ تنویرسویرہ،ابوبکر،اور طاہر چغتائی بھی شریک ہوں گے۔

مزید : کلچر