ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا ،ذویا قاضی
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل ذویا قاضی نے کہا ہے کہ شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا ، اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے ۔ذویا قاضی نے کہا کہ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ، نئی آنے والی خواتین اداکاراں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس کیلئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے۔میں ان دنوں لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں بنائے جانے والے ڈراموں میں اداکاری کررہی ہوں ۔
اس کے علاوہ تھیٹر گروپس کے ساتھ بھی کام کا سلسلہ جاری ہے۔