ڈ ائریکٹروجاہت روف کی پہلی ویب سیریز’’عنایا‘‘ ریلیز

ڈ ائریکٹروجاہت روف کی پہلی ویب سیریز’’عنایا‘‘ ریلیز
ڈ ائریکٹروجاہت روف کی پہلی ویب سیریز’’عنایا‘‘ ریلیز

  


لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹروجاہت روف کی پہلی ویب سیریز’’عنایا‘‘ ریلیز کردی گئی ہے جس کی پہلی قسط کسی قسم کا تاثر چھوڑنے میں ناکام رہی ہے حالانکہ اس بارے میں بڑے بڑے دعوے کئے گئے تھے۔اس سیریز کی کاسٹ میں مہوش حیات،اظفررحمن،رباب ہاشم، اسد صدیقی،مریحہ صفدر،وقارعلی گودھرا،سیفی حسن اور شہریارزیدی شامل ہیں۔پہلی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ تمام لوگ کسی کالج یا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں جہاں انہیں پڑھائی کی بجائے میوزک میں زیادہ دلچسپی ہے۔

اور ہر کوئی خود کو بڑاگلوکار سمجھتاہے۔ مہوش حیات کو بھی گلوکاری کا بہت شوق ہے جبکہ دوسری طرف اظفررحمن اور ان کے چند دوست ہیں۔ رباب ہاشم نے مہوش حیات کی قریبی دوست کا کردار کیا ہے۔شائقین کی بڑی تعداد نے پہلی قسط کے بعد مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔

مزید : کلچر