الحمرا میں پی ٹی وی کے پروگرام بزمِ طارق عزیز کی ریکارڈنگ

الحمرا میں پی ٹی وی کے پروگرام بزمِ طارق عزیز کی ریکارڈنگ
الحمرا میں پی ٹی وی کے پروگرام بزمِ طارق عزیز کی ریکارڈنگ

  



لاہور (شوبز رپورٹر) ملک کے نامور شاعر، کالم نگار اور ادبیات اُردو کے استاد پروفیسر ناصر بشیر نے گزشتہ روز الحمرا ہال نمبر ایک میں پی ٹی وی کے مقبول پروگرام ’’بزم طارق عزیز‘‘ کے مقابل�ۂ بیت بازی میں بطورِ منصف شرکت کی۔ بیت بازی کے مقابلے میں گورنمنٹ کالج یونیوسٹی فیصل آباد اور سرگودھا یونیورسٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ ناصر بشیر کے فیصلے کے مطابق اس سیمی فائنل مقابلے میں جی سی یو فیصل آباد کی ٹیم فاتح رہی۔آخر میں ناصر بشیر نے میزبان طارق عزیز کی فرمائش پر اپنا کلام سنایا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ اس پروگرام کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس ہیں۔

مزید : کلچر