ٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں،بشریٰ دوست

ٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں،بشریٰ دوست
ٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں،بشریٰ دوست

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل بشریٰ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں لیکن ان دونوں میڈیم میں کام کرنے کی وجہ سے فیشن انڈسٹری سے کنارہ کشی نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ فیشن انڈسٹری میری پہلی محبت ہے اورآج جو مقام اورشہرت میرے پاس ہے وہ سب فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے۔بشریٰ دوست بلوچ نے کہا کہ میں نے فیشن کی دنیا میں اپنا سفرشروع کیا اوردیکھتے ہی دیکھتے کامیابی اورشہرت نے میرے بہترین کام کی بدولت مجھے ڈراموں میں کام کرنے کا موقع دلوادیا۔میں اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں بشریٰ دوست بلوچ نے کہا کہ نجی ٹی وی پر مارننگ شو ہوسٹ کرنے کا تجربہ انتہائی شاندار رہا۔

مزید : کلچر