صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر مظفر وارثی کی آٹھویں برسی 28جنوری کو منائی جائے گی

صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر مظفر وارثی کی آٹھویں برسی 28جنوری کو منائی جائے گی

  



لاہور(فلم رپورٹر) صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کی آٹھویں برسی 28جنوری کو منائی جائے گی۔عہد ساز شاعر مظفر وارثی دسمبر1933ء کوبھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے ان کا شمار ملک کے نمایاں شعرا ء میں ہوتا ہے وہ عہد حاضر کے معروف نعت خواں ہیں انہوں نے حمد،نعت،سلام،غزل اورگیت وغیرہ میں بھی طبع آزمائی کی۔مظفر وارثی کو ان کی معروف حمد ’’ اے خدا ،اے خدا ‘‘ اور نعت ’’میرا پیمبر عظیم تر ہے ‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔مظفر وارثی اردو ادب کے مستند اور معتبر شاعر و نعت خواں تھے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔

وہ 28جنوری2011ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

مزید : کلچر