نیاسٹیج ڈرامہ’’مس یو میڈم‘‘ شالیمار تھیٹر میں پیش

نیاسٹیج ڈرامہ’’مس یو میڈم‘‘ شالیمار تھیٹر میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر)نامور رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا نیاسٹیج ڈرامہ ’’مس یو میڈم ‘‘ شالیمار تھیٹر میں پیش کر دیا ہے ۔ جس کی کاسٹ میں اداکارہ آفرین پری،ہما علی ،سونو بٹ ،ایشا خان ،سخاوت ناز ،طاہر نوشاد ،مختار چن ،گڈو کمال ،اسد مکھڑا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ سٹیج ڈرامہ ’’منڈے گلی دے غنڈے ‘‘ پہلے زیر نمائش تھا اور اس کے سپل میں اضافے کی تجویز زیر غور تھی مگر اب نیا ڈرامہ ’’مس یو میڈم ‘‘ پیش کر دیا ہے جو ہمیشہ کی طرح ڈرامہ بینوں کی توقعات پر پورا اترے گا۔

مزید :

کلچر -