شوبز میں موجودہ مقام کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے،روینہ خان

شوبز میں موجودہ مقام کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے،روینہ خان
شوبز میں موجودہ مقام کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے،روینہ خان

  



لاہور(فلم رپورٹر )ماڈل و اداکارہ روینہ خان نے کہا ہے کہ فلموں میں جب کام کروں گی تو سب کو نظر آجائے گا۔شوبز میں مجھے جو منفر د مقام حاصل ہوا ہے ایسا کم ہی لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک طرح کے کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی میں ورسٹائل اداکارہ ہوں اس لئے منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کر نے کا شوق ہے مگر فی الحال فلموں میں جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں روینہ خان نے بتایا کہ ماڈلنگ اور ٹی وی دونوں شعبوں میں کام کررہی ہوں۔پی ٹی وی کے ڈرامے’’منجی کتھے ڈھاواں میں ایک منفرد کردار ادا کیا ہے ۔شوبز میں مجھے ہمیشہ سینئرز کی رہنمائی حاصل رہی ہے میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کیا ہے ۔

جس کی وجہ سے مجھے بھی عزت ملی ہے منزل کے حصول تک انتھک محنت اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھوں گی۔

مزید : کلچر