انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب

انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب
انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب

  



لاہور(فلم رپورٹر)انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 16فروری کو پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوگی۔اس ایوارڈ شو کے آرگنائزر کامران حیات ہیں۔گائیکی میں منفرد مقام رکھنے والے پاکستان کے معروف گلوکارامیر احمد کو بھی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔اس شاندار اور پروقار تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد ہوں گے جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی پروگرام میں خاص طور پر شریک ہوں گی ۔’

’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار امیر احمد کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی صلاحیت کا اعتراف اور اس کی حوصلہ افزائی کا باعث ہوتا ہے۔اس ایوارڈ کیلئے میری نامزدگی بہت فخر کی بات ہے۔میرے علاوہ شعبہ موسیقی سے تعلق رکھنے والی اور بھی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں امیر احمد نے بتایا کہ گلوکاری میرا جنون ہے میں کھانا تو بھول سکتا ہوں مگر ریاض کرنا نہیں بھولتا۔

مزید : کلچر