ملک کو بدنام کرنے والا کبھی کوئی کام نہیں کیا ،نگار چوہدری

ملک کو بدنام کرنے والا کبھی کوئی کام نہیں کیا ،نگار چوہدری
ملک کو بدنام کرنے والا کبھی کوئی کام نہیں کیا ،نگار چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمرنگار چوہدری نے کہا ہے کہ ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی۔سدرہ نورنے بتایا کہ اس وقت تھیٹر میں بھی نمبر ون کی دوڑ چل نکلی ہے مگر ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی جو لڑکیاں رول کا گلہ کرتی ہیں ان میں سیکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف حسدکی آگ میں جلتی رہتی ہیں‘ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اس بات کاخیال رکھا ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کروں جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے ۔
کیونکہ فنکار ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے اپنے کام سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔میں ان دنوں ٹی وی اور تھیٹر دونوں شعبوں میں کام کررہی ہوں۔میں نے دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر نام کمایا ہے ۔

مزید :

کلچر -