وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں پولیس کے زیر حراست شخص کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، ایس ایچ او تھانہ ککرالی معطل

وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں پولیس کے زیر حراست شخص کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجرات کے علاقے میں پولیس کی زیرحراست ارشد اقبال نامی شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثنا ڈی پی او گجرات نے تھانہ ککرالی کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب/نوٹس