سی پیک کی ترقی دشمن سے برداشت نہیں ہو رہی ، رحمان ملک

سی پیک کی ترقی دشمن سے برداشت نہیں ہو رہی ، رحمان ملک

  



اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر رحمان ملک نے کہاسی پیک جس انداز سے ترقی کر رہا ہے، دشمن سے برداشت نہیں ہورہا ہے، پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی جبکہ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے کہا رحمان ملک سے ہمارے قریبی و پرانے روابط ہیں،سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ جمعہ کو چینی سفیر یاؤ جِنگ نے سینیٹر رحمان ملک کے گھر آ کر ان سے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جِنگ نے کہا رحمان ملک سے ہمارے قریبی و پرانے روابط ہیں،سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس موقع پر ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاسی پیک منصوبہ پاکستان کیلیے گیم چینجر ہے یہ جس انداز سے ترقی کر رہا ہے، دشمن سے برداشت نہیں ہورہا ہے،سی پیک انشااللہ دن بدن ترقی کریگا اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،پاک چین تعلقات مثالی ہے جس پر دونوں ملکوں کے حکومتوں اور عوام کو فخر ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے جو روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے،چینی سفیر یاؤ جِنگ کا گھر آنے پر شکرگزار ہوں و دوستی پر فخر ہے۔

رحمان ملک

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4