کراچی: فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 3 ملزمان گرفتار

کراچی: فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 3 ملزمان گرفتار
کراچی: فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 3 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، سٹیل ٹاﺅن اور شرافی گوٹھ سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لیاری کے دبئی چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے محکمہ صحت کا ملازم 50 سالہ سکندر زخمی ہوگیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
سٹیل ٹاو¿ن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم روشن عرف روشو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ادھر شرافی گوٹھ سے بھی 2 منشیات فروش ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔گڈاپ پولیس نے گبول آباد میں سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔