بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ شاہ محمود قریشی

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ شاہ محمود ...
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سیاست دان انتخابات میں پاکستان مخالف کارڈ استعمال کرتے ہیں جو غیراخلاقی اور ناقابل قبول ہے۔