پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ سعداورسلمان رفیق کوآج احتساب عدالت پیش کیاجائےگا

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ سعداورسلمان رفیق کوآج احتساب عدالت پیش ...
پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ سعداورسلمان رفیق کوآج احتساب عدالت پیش کیاجائےگا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کی سماعت آج ہو گی،خواجہ برادران کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کوجسمانی ریمانڈختم ہونے پر آج احتساب عدالت پیش کیاجائےگا ،خواجہ برادران کی پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اوراحتساب عدالت کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز خاردار تاریں لگا کرسیل کر دیئے گئے۔

نیب خواجہ برادران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکرےگا ،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران کی کمپنیوںاورکاروباری معاملات کاریکارڈحاصل کرلیاہے،خواجہ برادران کیخلاف بینک اکاو¿نٹس اورٹرانزکشنزکاسراغ بھی لگالیاگیا،نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران نے 4ارب مالیت کی 800مرلہ اراضی فروخت کی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور