پشاور،دہشتگردوں کے ہاتھوں شہیدتیراہ میدان مسجد 8 سال بعد کھول دی گئی

پشاور،دہشتگردوں کے ہاتھوں شہیدتیراہ میدان مسجد 8 سال بعد کھول دی گئی
پشاور،دہشتگردوں کے ہاتھوں شہیدتیراہ میدان مسجد 8 سال بعد کھول دی گئی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشتگردوں کے ہاتھوں شہیدتیراہ میدان مسجد بھی کھول دی گئی ،گزشتہ روزمرکزی جامع مسجدمیں 8 سال بعدجمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکٹر کمانڈر شہریار قریشی نے کہا ہے کہ جامع مسجد 8 سال بعدکھولی گئی ہے،مسجدکی دوبارہ تزین وآرائش کرکے کھولاگیا،شہریار قریشی کا کہنا تھا کہ جامع مسجدکو 2013 میں دہشتگردوں نے شہیدکیاتھا۔

سیکٹر کمانڈر شہریار قریشی نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میدان میں سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بھی کھول دیاگیا ،ان کا کہناتھا کہ وادی تیراہ باغ میں سہولتوں سے آراستہ ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے،سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کےلئے تمام سہولتیں میسر ہیں،ایکسرے سمیت مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور