آئندہ سماعت پر گواہ نہ آئے توتفتیشی افسراوراستغاثہ کوجرمانہ کریں گے ،عدالت ،اشتعال انگیز تقریر کیس میں گواہوں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار

آئندہ سماعت پر گواہ نہ آئے توتفتیشی افسراوراستغاثہ کوجرمانہ کریں گے ،عدالت ...

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیزتقریراورمیڈیاہاؤسزپرحملے سے متعلق مقدمات میں گواہوں کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ گواہ نہ آئے توتفتیشی افسراوراستغاثہ کوجرمانہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی،گواہوں کی عدم حاضری پرعدالت برہم ہو گئی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ گواہ نہ آئے توتفتیشی افسراوراستغاثہ کوجرمانہ کریں گے اورجرمانے کی رقم ڈیم فنڈزمیں جمع کرائیں گے، عدالت نے مقدمات کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی