مظفرآباد:مسافر وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق،4 زخمی

مظفرآباد:مسافر وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق،4 زخمی
مظفرآباد:مسافر وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق،4 زخمی

  


مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع حویلی میں وین کھائی میں میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر وین علی آباد سے کہوٹہ جا رہی تھی کہ برفباری کے بعد روڈ پر پھسلن کے باعث حادثہ پیش آگیا۔حادثے میں 5مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد