کراچی سے لاہور جانیوالی فریٹ ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ،ٹرینو ں کی آمد ورفت متاثر

کراچی سے لاہور جانیوالی فریٹ ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ،ٹرینو ں کی آمد ...
کراچی سے لاہور جانیوالی فریٹ ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ،ٹرینو ں کی آمد ورفت متاثر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے لاہور جانے والی فریٹ ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہو گئی اور امدادی ٹیمیں بوگیاں کو ٹریک پر ڈالنے کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ یہ وہی فریٹ ٹرین ہے جس کا وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز افتتاح کیا تھا،فریٹ ٹرین نے آج صبح اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا ہی تھا کہ فریٹ ٹرین کی ڈرگ روڈکے مقام پر پٹریاں ٹریک سے اترگئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کلیئر کرایا جا رہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی