اسلام آبادہائیکورٹ ،نوازشریف کی میڈیکل گراﺅنڈپر ضمانت کیلئے درخواست دائرکردی

اسلام آبادہائیکورٹ ،نوازشریف کی میڈیکل گراﺅنڈپر ضمانت کیلئے درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،نوازشریف کی میڈیکل گراﺅنڈپر ضمانت کیلئے درخواست دائرکردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ، درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دائر کی ہے جس میں چیئرمین نیب ،جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف کوعارضہ قلب لاحق ہے ، خصوصی میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار کو خصوصی علاج کی ضرورت ہے ،درخواست میں سپیشل میڈیکل بورڈ کی تجویزبھی جمع کرائی گئی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو درخواست کی سماعت کرے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد