سعودی عرب جانا مزید مشکل، حج اخراجات گزشتہ سال کی نسبت ڈیڑھ لاکھ زیادہ ہوں گے : خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کردیا

سعودی عرب جانا مزید مشکل، حج اخراجات گزشتہ سال کی نسبت ڈیڑھ لاکھ زیادہ ہوں گے ...
سعودی عرب جانا مزید مشکل، حج اخراجات گزشتہ سال کی نسبت ڈیڑھ لاکھ زیادہ ہوں گے : خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت اخراجات گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ 56ہزار 975 روپے زیادہ ہوں گے، یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بریفنگ میں بتائی گئی ہے، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر عبدالغفور حیدر کی زیر صدارت ہو۔

وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری مشتاق احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری حج سکیم کا مجوزہ پیکج شمالی ریجن سے4 لاکھ 36ہزار 975اور جنوبی ریجن سے 4لاکھ 26ہزار 975 روپے ہوگا جبکہ ہر حاجی کو قربانی کیلئے 19ہزار 451 روپے اضافی جمع کرانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا مجوزہ حج پیکج منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کو حج پیکج میں کمی کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا شمالی ریجن سے فضائی کرایہ ایک لاکھ روپے اور جنوبی ریجنس ے ایک لاکھ10 ہزار روپے ہوگا۔

گزشتہ سال شمالی ریجن سے کرایہ 93 ہزار روپے اور جنوبی ریجن سے84ہزار روپے تھا۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ حج کرایہ کم کرانے کیلئے فضائی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی جائے اورمعمول کی کمرشل پروازوں کے ذریعے عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے امکانا ت کا جائزہ لیا جائے کیونکہ چارٹرڈ پروازوں کا کرایہ زیادہ ہوتا ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 84ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سعودی عرب کی طرف سے دیا جانے والا 5ہزار کا اضافی کوٹہ بھی شامل ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد