دوسرا ون ڈے، بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 325 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے، بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 325 رنز کا ہدف
دوسرا ون ڈے، بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 325 رنز کا ہدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 325 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے۔ روہت شرما 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شیکھر دھون نے 66، ویرات کوہلی نے 43، امباتی رائیڈو 47، مہندرا سنگھ دھونی نے 48 اور کیدر جادھو نے 22 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور لوکی فرگوسن نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

مزید :

کھیل -