مسلم لیگ (ن) کے ایک اور اہم ترین رہنماءکیخلاف تحقیقات کا آغاز ہو گیا، جان کر نواز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

مسلم لیگ (ن) کے ایک اور اہم ترین رہنماءکیخلاف تحقیقات کا آغاز ہو گیا، جان کر ...
مسلم لیگ (ن) کے ایک اور اہم ترین رہنماءکیخلاف تحقیقات کا آغاز ہو گیا، جان کر نواز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کے صدر امیر مقام کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ’نوائے وقت‘ کے مطابق ایف آئی نے امیر مقام کیخلاف تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم بنا دی ہے جس میں ایف آئی اے، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، خیبرپختونخواہ ہائی وے اتھارٹی اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی الپوری سے بشام روڈ کی تعمیر میں مبینہ خوردبرد کی تحقیقات کرے گی اور سوالنامہ مرتب کر کے امیر مقام کو طلب کرے گی۔ ایف آئی اے نے کہا کہ امیر مقام اینڈ کمپنی نے فنڈز لئے، جبکہ الپوری سے بشام تک روڈ کا منصوبہ مکمل نہیں کیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی