انٹرنیشنل سٹیل کی پیداوارسالانہ 10 لاکھ ٹن پر پہنچنے پر خوشی ہے ،ابھی ہم پیچھے ہیں پراب سٹیل کے شعبے میں کچھ بہتر ہو رہی ہے،مشیر تجارت

انٹرنیشنل سٹیل کی پیداوارسالانہ 10 لاکھ ٹن پر پہنچنے پر خوشی ہے ،ابھی ہم ...
انٹرنیشنل سٹیل کی پیداوارسالانہ 10 لاکھ ٹن پر پہنچنے پر خوشی ہے ،ابھی ہم پیچھے ہیں پراب سٹیل کے شعبے میں کچھ بہتر ہو رہی ہے،مشیر تجارت

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزا ق داﺅد نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سٹیل کی پیداوارسالانہ 10 لاکھ ٹن پر پہنچنے پر خوشی ہے ، آئرن اورسٹیل معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،ابھی ہم پیچھے ہیں پراب سٹیل کے شعبے میں کچھ بہتر ہو رہی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے انٹرنیشنل سٹیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجٹ بنانا روایتی طور پر ایک نمبر گیم رہا ہے ،منی بجٹ آئندہ 5 سے 7 دن میں منظور ہو جائے گا،منی بجٹ کی منظوری کے بعد نیشنل ٹیرف پر کام شروع ہو گا،انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف پالیسی میں کسٹمز کے 7000 ٹیرف لائن پر نظرثانی کی جائے گی،نیشنل ٹیرف پالیسی آئندہ 3 سے 4 سال کیلئے منظور ہو گی ۔

مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت تجارت و صنعت کے فروغ کیلئے کام کرے گی ،منی بجٹ کے اقدامات کی وجہ سے 7 ارب روپے ریونیو میں کمی کا سامنا ہو گا ۔عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ سٹیل کی طلب جی ڈی پی میں اہمیت رکھتی ہے،پاکستان سٹیل کی پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن تھی، پاکستان میں سٹیل کی سالانہ طلب 60 لاکھ ٹن ہے،مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان سٹیل کی درآمدپرسالانہ 2 ارب ڈالرخرچ کرتا ہے،انڈسٹری کے فروع کیلئے بجٹ میں اہم فیصلے کئے،خسارے میں کمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت نے برآمدات بڑھانے کیلئے بڑے فیصلے کئے ،پاکستان کی ترقی کےلئے پالیسی مرتب کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی