آصف زرداری کی نااہلی کا معاملہ، تحریک انصاف کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

آصف زرداری کی نااہلی کا معاملہ، تحریک انصاف کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع ...
آصف زرداری کی نااہلی کا معاملہ، تحریک انصاف کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے سابق صدرآصف زراری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست پر سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار اور خرم شیر زمان پیرکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف اثاثوں سے متعلق اہم شواہدہیں،آصف زرداری کا پیچھانہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دونوں رہنماﺅں کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دی تھیں ،رجسٹراز نے درخواست پر مناسب فورم پر رجوع کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔