سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کو اسلام آباد بلانے کی گتھی سلجھ گئی

سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کو اسلام آباد بلانے کی گتھی سلجھ گئی
سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کو اسلام آباد بلانے کی گتھی سلجھ گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کو اسلام آباد بلانے کی گتھی سلجھ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ذیشان اور جلیل کے خاندان والوں کو طلب کیا تھا، ذیشان اور جلیل کے خاندان والوں کو پولیس لے کر اسلام آباد گئی تھی، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے دونوں خاندانوں کو بلائے جانے کا لیٹر موجود ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ذیشان اور جلیل کے خاندان والے سینیٹ کی بلڈنگ میں موجود رہے لیکن کمیٹی نے اندر نہیں بلایا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے کسی کو بھی طلب کیا جائے تو پولیس ہی لےکر جاتی ہے جب کہ صدرِ مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے بلانے پر کبھی پولیس کسی کو لے کر نہیں گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور