فوادچودھری پی ایس ایل 4کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچودھری پی ایس ایل 4کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہو گئے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
وفاقی وزیر اطلاعات نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اورمحفوظ ملک ہے،پاکستان سرمایہ کاری اورسیروسیاحت کیلئے پرکشش منزل ہے،چاہتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔
فواد چودھری نے کہا کہ کرکٹ میں نئی جدت نے عوام کی دلچسپی کوبڑھایاہے، پاکستانی تشخص کوکھیل کیساتھ دنیامیں پیش کرنے کاوقت ہے۔