الیکشن کمیشن کے 2 ارکان ڈھائی سالہ مدت پوری کرکے ریٹائر ،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا

الیکشن کمیشن کے 2 ارکان ڈھائی سالہ مدت پوری کرکے ریٹائر ،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ...
الیکشن کمیشن کے 2 ارکان ڈھائی سالہ مدت پوری کرکے ریٹائر ،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 ارکان ڈھائی سالہ مدت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رکن سندھ عبدالغفارسومرو اوررکن بلوچستان شکیل بلوچ ریٹائر ہو گئے،4 میں سے 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوا ،الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب اورکے پی 5 سالہ مدت پوری کریں گے ۔

الیکشن کمیشن نے نئے ارکان کی تقرری کیلئے حکومت کوخط لکھ دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 45 روزمیں الیکشن کمیشن ارکان کا تقررکیاجائے،نئے ارکان کاتقرر5 سال کیلئے ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد