پی ٹی وی کرپشن کیس،شاہدمسعودکی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی وی کرپشن کیس،شاہدمسعودکی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
پی ٹی وی کرپشن کیس،شاہدمسعودکی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،سپریم کورٹ میں جسٹس منظوراحمدملک کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرےگا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن میں گرفتار معروف اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 28 جنوری کو ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے اینکر پرسن کی درخواست ضمانت مستردکردی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد