چینی قونصلیٹ حملہ کیس ،عدالت کا گرفتار ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم

چینی قونصلیٹ حملہ کیس ،عدالت کا گرفتار ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم
چینی قونصلیٹ حملہ کیس ،عدالت کا گرفتار ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزموں کوجیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں چینی قونصلیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے گرفتار ملزموں کو اے ٹی سی میں پیش کیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر اسلحہ اور دھماکا خیز مواد فراہم کرنے کا الزام ہے، عدالت نے تینوں ملزمان کو ریمانڈپرجیل بھیجنے کاحکم دیدیا۔

واضح رہے کہ دو پولیس اہلکار وں نے جام شہادت نوش کرتے ہوئے چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی