اسلام آبادہائیکورٹ ،نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ ،نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ 28 جنوری کو سماعت کرے گا،ڈویژن بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں میڈیکل گراﺅنڈ پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو عارضہ قلب لاحق ہے،خصوصی میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار کو خصوصی علاج کی ضرورت ہے ،درخواست میں سپیشل میڈیکل بورڈ کی تجویزبھی جمع کرائی گئی ہے،درخواست میں چیئرمین نیب ،جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ 28 جنوری کو سماعت کرے گا،ڈویژن بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد