وزیراعظم کی پنجاب پولیس کو کرمینل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی پنجاب پولیس کو کرمینل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کرنے کی ...
وزیراعظم کی پنجاب پولیس کو کرمینل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا، پولیس کو کرمنل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں کرمنل ریکارڈ والے اہلکاروں کی اسکروٹنی کی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب پولیس میں اسکروٹنی کا عمل شروع کرچکے ہیں، پولیس کی مکمل اسکروٹنی کے لیے 6 ماہ درکارہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -