غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کب بند کئے جائیں گے؟ حتمی تاریخ کا اعلان ہو گیا

غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کب بند کئے جائیں گے؟ حتمی تاریخ کا اعلان ہو گیا
غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کب بند کئے جائیں گے؟ حتمی تاریخ کا اعلان ہو گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اور وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 15 فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کر دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں واہگہ بارڈر پر ورلڈ کسٹمز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ملک کو سمگلنگ فری ملک بنانے کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی پیکیج اصلاحات کیلئے لایا گیا ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا اور لوگوں کو ریلیف ملے گا جبکہ اس سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون رجسٹریشن میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی، 15 فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کر دئیے جائیں گے، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے جلد نکل جائیں گے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی