جعلی اکائونٹس کیس،نیب کا آصف زرداری، فریال تالپور، مراد علی شاہ کو طلب کرنے کا فیصلہ

جعلی اکائونٹس کیس،نیب کا آصف زرداری، فریال تالپور، مراد علی شاہ کو طلب کرنے ...
جعلی اکائونٹس کیس،نیب کا آصف زرداری، فریال تالپور، مراد علی شاہ کو طلب کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے پیپلزپارٹی رہنماؤں سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور ان کو جلد طلبی کا نوٹس بھیج دیا جائے گا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طلب کئے جانے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس بھیجے جانے کا امکان ہے اور تینوں رہنماؤں کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی رہنماؤں کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا جائے گا جبکہ کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم جعلی اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔ جس کیلئے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو سوالنامہ پیش کیا جائے گا۔
نیب نے دو روز قبل چار کمبائن انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی ہر ٹیم نو افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ جن میں چار تفتیشی افسر، چار پراسیکیوٹر اور ایک کیس افسر شامل ہے۔