اس فیشن فوٹوگرافر نے ابھرتی ہوئی ماڈل کو قتل کر دیا مگر کیوں؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

اس فیشن فوٹوگرافر نے ابھرتی ہوئی ماڈل کو قتل کر دیا مگر کیوں؟ جان کر آپ کے بھی ...
اس فیشن فوٹوگرافر نے ابھرتی ہوئی ماڈل کو قتل کر دیا مگر کیوں؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیشن فوٹوگرافر نے جنسی تعلق قائم کرنے سے انکار کر ابھرتی ہوئی نوجوان ماڈل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ فیشن فوٹوگرافر سید مزمل نے 20 سالہ ماڈل مانسی ڈکشٹ کو اپنی رہائش گاہ پر بلا کر جنسی تعلق قائم کرنے کو کہا تاہم انکار پر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ فوٹوگرافر چند روز سے ہی اس ماڈل کو جانتا تھا اور اپنا دل ہار بیٹھا جس کے بعد اسے جنسی تعلق قائم کرنے کی پیشکش کی۔

مزمل نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میں نے اسے فوٹوشوٹ کے سلسلے میں بلایا تھا اور پھر جنسی تعلق قائم کرنے کی پیشکش کر دی لیکن جب اس نے انکار کیا تو میں نے لکڑی کا سٹول اٹھا کر اس کے سر پر دے مارا۔

پولیس کے مطابق سٹول لگنے سے مانسی بے ہوش ہو گئی جس کے بعد مزمل نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کر کے اس کی لاش کو ایک بیگ میں ڈال کر ائیرپورٹ کے قریبی علاقے میں چھوڑ آیا۔

ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ مزمل نے پہلے ائیرپورٹ کیلئے بکنگ کی مگر ائیرپورٹ کے قریب پہنچ کر اس نے ائیرپورٹ کی پچھلی سائیڈ پر جانے کو کہا اور بیگ کو فٹ پاتھ پر رکھ کر ایک رکشہ میں بیٹھ کر چلا گیا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے یہ سب کچھ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو اس میں مانسی کی لاش تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس