اسلام آباد ہائیکورٹ ،ایف ایٹ کچہری غیرقانونی چیمبرزکیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ ،ایف ایٹ کچہری غیرقانونی چیمبرزکیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ ،ایف ایٹ کچہری غیرقانونی چیمبرزکیس سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف ایٹ کچہری غیرقانونی چیمبرزکیس سماعت کیلئے مقررکر دیا،اسلام ہائیکورٹ کا 4 رکنی لارجربنچ پیرکو سماعت کرےگا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف ایٹ کچہری غیرقانونی چیمبرزکیس سماعت کیلئے مقررکر دیا،اسلام ہائیکورٹ کا 4 رکنی لارجربنچ پیرکوسماعت کرےگا ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ بنچ کی سربراہی کریں گے،بنچ میں جسٹس عامرفاروق،جسٹس محسن اخترکیانی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بنچ کاحصہ ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد