پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کو زوردار جھٹکا دیدیا

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کو زوردار جھٹکا دیدیا
پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کو زوردار جھٹکا دیدیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے ) نے غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے فضائی میزبانوں کیلئے اندرون و بیرون ملک ہوٹل کی سہولت ختم کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق فضائی میزبانوں کی سہولت اور قیام پر سالانہ 60 کروڑ روپے اخراجات آتے تھے تاہم اب بنکاک اور کوالالمپور سمیت اندرون و بیرون ملک تمام ہوٹلوں کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جس سے پی آئی اے کو سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہو گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی ڈیوٹی کے اوقات کار میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور اب فضائی میزبان 12 گھنٹوں کے بجائے 16 گھنٹے ڈیوٹی کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی