اے این ایف کی کارروائی، گاڑی سے منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک گاڑی سے منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
اے این ایف حکام کے مطابق وندر کے علاقے میں گاڑی سے 37 کلو منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ منشیات کوئٹہ سے کراچی سمگل کی جارہی تھیں جنہیں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت ساڑھے 6 کروڑ روپے ہے۔