’یہ سب قاتل ہیں، انہیں اپنی شادی پر نہیں آنے دوں گی‘ نوجوان دلہن اپنے گھر والوں پر برس پڑی، لیکن قتل کیا کیا تھا؟ جان کر انٹرنیٹ صارفین حیران پریشان رہ گئے

’یہ سب قاتل ہیں، انہیں اپنی شادی پر نہیں آنے دوں گی‘ نوجوان دلہن اپنے گھر ...
’یہ سب قاتل ہیں، انہیں اپنی شادی پر نہیں آنے دوں گی‘ نوجوان دلہن اپنے گھر والوں پر برس پڑی، لیکن قتل کیا کیا تھا؟ جان کر انٹرنیٹ صارفین حیران پریشان رہ گئے

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے موقع پر دولہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے خاندان والے بھی ان کی خوشی میں شریک ہوں لیکن ایک آسٹریلوی دلہن نے اپنے خاندان والوں کو ’قاتل‘ قرار دے کر اپنی شادی میں آنے سے روک دیا ہے۔ دلہن نے ان لوگوں پر جس چیز کے قتل کا الزام عائد کیا ہے اس کے بارے میں سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ دلہن سبزی خور ہے جبکہ اس کے خاندان والے گوشت کھاتے ہیں، چنانچہ اس کی نظر میں وہ جانوروں کے قاتل ہیں۔

لڑکی نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں اس حوالے سے لکھا کہ ”میری شادی میں صرف سبزی خور لوگ ہی آسکتے ہیں۔ باقی پر میں نے پابندی لگا دی ہے کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ جانوروں کے قاتل میری شادی میں آئیں۔“ لڑکی کی اس پوسٹ پر صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”کسی کی خوراک کی وجہ سے انہیں قاتل کہنا اور شادی میں آنے پر پابندی لگانا مضحکہ خیز عمل ہے۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”لوگوں کو قاتل کہنے اور پابندی لگانے سے بہتر ہوتا کہ آپ شادی کے مینیو سے گوشت نکال دیتیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس