Casio کا کیلکولیٹر تو آپ نے یقینا استعمال کیا ہوگا لیکن دراصل کمپنی کا نام کیسے بولا جاتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے

Casio کا کیلکولیٹر تو آپ نے یقینا استعمال کیا ہوگا لیکن دراصل کمپنی کا نام کیسے ...
Casio کا کیلکولیٹر تو آپ نے یقینا استعمال کیا ہوگا لیکن دراصل کمپنی کا نام کیسے بولا جاتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)Casioکمپنی کا کیلکولیٹر تو ہم میں سے ہر ایک نے استعمال کیا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ ہم اب تک یہ نام غلط پکارتے آئے تھے۔ دی مرر کے مطابق یوٹیوب پر لوسی نامی ایک لڑکی انگریزی زبان سے متعلق ویڈیوز پوسٹ کرتی ہے۔ اب اس نے مختلف برانڈز کے ناموں کی درست ادائیگی پر مبنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جو بہت وائرل ہو رہی ہے۔ لوسی نے اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ لوگ Casioکو عموماً ’کیسیو‘ بولتے ہیں لیکن یہ غلط ہے۔ اس کا درست تلفظ ’کیشیو‘ (Kash-ee-oh)ہے۔اسی طرح Samsungکو ہم لوگ ’سام سنگ‘ بولتے ہیں لیکن اس کا درست تلفظ ’سام سونگ‘ ہے۔

لوسی نے مزید بتایا کہ ”بعض لوگ چینی موبائل فون ساز کمپنی Huaweiکا نام بھی غلط پکارتے ہیں۔ اس کا درست تلفظ ’ہواوے‘ (Huah-wey)ہے۔ معروف سافٹ ویئر برانڈ Adobeکو ہم سبھی ’اڈوب‘ پکارتے ہیں لیکن اس کا اصل تلفظ ’اڈوبی‘ (Ah-doh-be)ہے۔ایک اور برانڈAsusہے جسے لوگ عموماً ’ایسس‘ یا ’آسس‘کہہ کر پکارتے ہیں لیکن اس کا درست تلفظ ’ایزوس‘(ei-zooss)ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ