دنیا کا خطرناک ترین شہر جہاں سب سے زیادہ قتل کئے جاتے ہیں

دنیا کا خطرناک ترین شہر جہاں سب سے زیادہ قتل کئے جاتے ہیں
دنیا کا خطرناک ترین شہر جہاں سب سے زیادہ قتل کئے جاتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی میڈیا میں پاکستان جیسے ممالک کے متعلق ایسا منفی پراپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں ان ممالک میں گئے تو زندہ نہیں لوٹیں گے۔ دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس نے عالمی میڈیا کے اس پراپیگنڈے کی قلعی کھول دی ہے اور ایسے خطوں کے شہر اس فہرست میں آئے ہیں کہ آپ پڑھ کر دنگ رہ جائیں گے۔ worldatlas.com کے مطابق یہ فہرست میں لوگوں کو قتل کیے جانے کی تعداد کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ اس میں سرفہرست میکسیکو کا شہر لاس کیبوس ہے جہاں ہر ایک لاکھ میں سے 111.33لوگوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ دوسرے نمبر پر وینزویلا کا دارالحکومت کراکس ہے جہاں ہر ایک لاکھ میں سے 111.19افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے جاتے ہیں۔


اس کے بعد بالترتیب میکسیکو کا شہر ایکاپولکو، برازیل کا شہر نیتل (Natal)، میکسیکو کا شہر تیجواینا، میکسیکو ہی کا شہر لاپیز، برازیل کا شہر فورٹ الیزا، میکسیکو کا شہر سیوداد وکٹوریہ، وینزویلا کا شہر سیوداد گیوانا اور برازیل کا شہر بیلم پہلے دس نمبروں پر خطرناک ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ اس فہرست میں امریکہ کا شہر سینٹ لوئس 13ویں نمبر پر خطرناک ترین قرار دیا گیا ہے جہاں ہر ایک لاکھ میں سے 65.83لوگ قتل کیے جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -