پورنو گرافی کاملزم وزیر اعلیٰ کے ساتھ تصاویر دکھا کر بچوں کے اہلخانہ پر صلح کیلئے دباﺅ ڈالنے لگا ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

پورنو گرافی کاملزم وزیر اعلیٰ کے ساتھ تصاویر دکھا کر بچوں کے اہلخانہ پر صلح ...
پورنو گرافی کاملزم وزیر اعلیٰ کے ساتھ تصاویر دکھا کر بچوں کے اہلخانہ پر صلح کیلئے دباﺅ ڈالنے لگا ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور کے بعد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے علاقے میں بچوں سے زیادتی کا سکینڈل سامنے آنے پر ملز م کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے ساتھ تصاویر دکھا کر لواحقین کو صلح کے لئے دھمکیاں جارہی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق متاثر ہ بچوں کے والدین نے الزام عائد کیاہے کہ ملزم ان کے بچوں کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا ، ملزم نے بچوں کی 19ویڈیوز بنا رکھی ہیں ، ملزم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ تصاویر دکھا کر صلح کے لئے دباوڈال رہا ہے، ملزم کا والد پنجاب پولیس میں ملازم ہے، صلح نہ کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
پولیس نے بچوں کے ساتھ زیادتی کا سکینڈل سامنے آنے پر ایک بچے کی لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔