نواز شریف کو ہم سے کوئی شکایت نہیں ، میڈیکل چیک اپ کا فیصلہ بورڈ کے سربراہ نے کرنا ہے: جیل حکام

نواز شریف کو ہم سے کوئی شکایت نہیں ، میڈیکل چیک اپ کا فیصلہ بورڈ کے سربراہ نے ...
نواز شریف کو ہم سے کوئی شکایت نہیں ، میڈیکل چیک اپ کا فیصلہ بورڈ کے سربراہ نے کرنا ہے: جیل حکام

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل حکام سے کوئی شکایت نہیں ہے، ان کے میڈیکل چیک اپ کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے کرنا ہے۔

نجی ٹی وی جی این این نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کی تاریخ کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے کرنا ہے۔ طبی معائنہ جیل میں ہوگا یا پی آئی سی میں ؟ اس کا فیصلہ بھی بورڈ کے سربراہ نے کرنا ہے اور اس کیلئے محکمہ جیل خانہ جات ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

جیل حکام کے مطابق نواز شریف کو بی کلاس کی تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، انہیں معمول کی سکیورٹی دی گئی ہے اور انہیں تاحال جیل حکام سے کوئی شکایت نہیں ہے۔نواز شریف ناشتہ جیل سے کرتے ہیں جبکہ دوپہر کا کھانا گھر سے لانے کی اجازت ہے۔ رات کا کھانا جیل لاک اپ کی وجہ سے نہیں دیا جاسکتا کیونکہ باہر سے آنے والا کھانا چیک کرنے کے بعد قیدی کو فراہم کیا جاتا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی