رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کے خلاف نا زیبا زبان کا استعمال

رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کے خلاف نا زیبا زبان کا استعمال
رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کے خلاف نا زیبا زبان کا استعمال

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف نا زیبا زبان کا استعمال کیاہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے شیطان کو اپنے اعمال سے بو آرہی ہے، شیدا ٹلی پاکستان کی جمہوریت کا ڈاکو ہے اور آج کل پھر واردات ڈالنے کے چکر میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چپڑاسی کی کوشش ہے کہ وزارت اطلاعات کی لاٹری لگ جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیدے ٹلی نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے، عمران کے لیے ابھی زہر جمع کررہا ہے، ایسے دو گھڑیے سانپ نہ ہوں تو سیاست پاکیزہ ہو جائے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شیدا ٹلی احتساب کی ڈگڈگی بجانے کے بجائے اپنا طبی ملاحظہ کرائے تاکہ قوم کے سامنے اصل سچائی آسکے، شیدا ٹلی صاحب کراچی سرکلر ریلوے بنانے کی اللہ نے آپ کو توفیق نہیں دینی، آپ نالہ لئی کی صفائی کریں۔

مزید : قومی